ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج: قومی ایئرلائن کی سات پروازیں منسوخ

PIA PIA

ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج: قومی ایئرلائن کی سات پروازیں منسوخ

کراچی(صدائے روس)
تنخواہوں میں اضافے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آج سات پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملک بھر میں کم از کم 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر انجینئرز میں سخت ناراضی پائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فلائٹ آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، لہٰذا ہڑتال یا کام چھوڑنے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں، سی ای او نے احتجاج کرنے والے ایئر کرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔