اکشے کمار نے کینڈیین شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لے لی

اکشے کمار نے کینڈیین شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لے لی اکشے کمار نے کینڈیین شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لے لی

اکشے کمار نے کینڈیین شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت لے لی

دہلی انٹرنیشنل ڈیسک
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کینیڈین شہریت چھوڑ تے ہوئے دوبارہ بھارتی شہریت حاصل کرلی۔ کینیڈین پاسپورٹ رکھنے پر اکشے کمار پر شدید تنقید کی جاتی تھی جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر اکشے کمار نے لکھا کہ ‘دل اور شہریت، دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک’۔ اکشے کمار نے کینیڈین شہریت کیوں لی تھی؟

اکشے کمار نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 90 کی دہائی میں مجھ پر ایک بہت ہی برا دور آیا تھا جب میری ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہوتی گئیں اور لگا تار 15 فلاپ فلمیں دینے کے بعد میں مایوس ہوگیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ تب مجھے لگا کہ اتنی ناکامی کے بعد بالی وڈ میں مزید کام تو ملنا نہیں اور جینے کیلئے کام تو کرنا پڑے گا، تاہم اس دوران کینیڈا میں مقیم میرے ایک دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ میں کینیڈا آجاؤں۔ اکشےکمار نے بتایا کہ دوست کے مشورے پر میں نے کینیڈا جانے کیلئے درخواست دی اور میری درخواست قبول ہو گئی لیکن وہاں جانے کے بعد پیچھے رکی ہوئی میری دو فلمیں ریلیز ہوئیں اور خوش قسمتی سے دونوں بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئیں جس کے بعد دوست نے مجھے دوبارہ مشورہ دیا کہ میں واپس بھارت جاکر اپنے کیریئر کیلئے مزید محنت کروں جس کے بعد پھر میں واپس آگیا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہیے لیکن اب میں نے اپنی کینیڈین شہریت ترک کرنے اور اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ کمایا ہے، جو مقام اور عزت حاصل کی ہے وہ مجھے اپنے ملک سے ملی ہے اور میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اس کے بدلے میں اپنے ملک کیلئے کچھ کرنے کا موقع ملا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے بھارت کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنی بھارتی شہریت کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔