سفیر ترمذی کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پاک – روس تعلقات پر بریفنگ

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

سفیر ترمذی کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پاک – روس تعلقات پر بریفنگ

اسلام آباد (صداۓ روس)
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روس کیلئے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا سفیر ترمذی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو ماسکو کے ساتھ حالیہ رابطوں اور سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی شعبوں میں پاک۔روس تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر بریفنگ دی ۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے مسلسل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ تعمیری تعامل کے ذریعے پاکستان کے مفادات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ واضح رہے یہ ملاقات اس پس منظر میں ہوئی جب پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر رابطے تیز کیے جا رہے ہیں، جس میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون شامل ہیں۔