پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا روس کے ساتھ کاروباری و عوامی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

Faisal Niaz Tirmizi Faisal Niaz Tirmizi

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا روس کے ساتھ کاروباری و عوامی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

قازان (اشتیاق ہمدانی)
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان کاروباری (Business-to-Business) اور عوامی سطح (People-to-People) پر تعلقات کو مضبوط بنانا ان کی سفارتی ترجیحات میں شامل ہے۔ سفیر ترمذی نے اپنے دورۂ تاتارستان کے دوران تاتارستان انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں انہیں دیگر اسلامی ممالک کے سفیروں کے ہمراہ تاتارستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان روسی فیڈریشن کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پر علاقائی تعاون کے دائرے میں جمہوریہ تاتارستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا پاکستان کی ترجیح ہے، کیونکہ دونوں کے درمیان کئی مشترکہ قدریں اور مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔

Faisal Niaz Tirmizi

Advertisement

یاد رہے رواں ہفتے روس میں متعین پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روس کے شہر قازان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ’’روس۔مشرق‘‘ بین الاقوامی ثقافتی میلے (Russia-East / Eastern Bazaar in Kazan) میں شرکت کی۔ اس میلے میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ثقافتی، تخلیقی اور سرکاری نمائندے بھی شریک ہوئے۔

Faisal Niaz Tirmizi

اپنے دورے کے دوران پاکستان کے روس میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں ٹالسٹائی اور لینن نے تعلیم حاصل کی تھی اور انہی ڈیسک پر بیٹھے جہاں وہ بیٹھا کرتے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسی یونیورسٹی نے ایسپرین اور اینستھیزیا کی ایجاد کی، اور جنوبی قطب کا راستہ بھی دریافت کیا۔

Faisal Niaz Tirmizi