ہومانٹرنیشنلامریکا دنیا میں جھوٹ کا سب سے بڑا مرکز ہے، امریکی سینیٹر

امریکا دنیا میں جھوٹ کا سب سے بڑا مرکز ہے، امریکی سینیٹر

امریکا دنیا میں جھوٹ کا سب سے بڑا مرکز ہے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکا دنیا میں جھوٹ کا سب سے بڑا مرکز ہے. امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر رینڈپال نے واشنگٹن کی موجودہ حکومت کو دنیا میں جھوٹ پھیلانے کا سب سے بڑا عامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے واشنگٹن کی موجودہ حکومت کو دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کوسچ کی بات کرنے کا حق نہیں ہے جبکہ خود سب سے بڑی جھوٹی حکومت ہے۔

امریکہ کے اندرونی سلامتی کے وزیر نے سینیٹ میں دعوی کیا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رینڈ پال نے امریکی حکومتوں کے جھوٹ گنواتے ہوئے کہا کہ ویتنام کی جنگ کے بارے میں امریکی حکومت نے اپنے ملک کے عوام سے برسوں تک جھوٹ بولا۔

انھوں نے اسی طرح جارج بش کے مہلک ہتھیاروں کا بھی ذکر کیا کہ جس کی بنا پر امریکہ نے عراق پر حملہ اور اس ملک پر قبضہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی عوام کو احمق نہیں سمجھنا چاہئے وہ سب سمجھتے ہیں کہ کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل