Connect with us

انٹرنیشنل

امریکہ ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش ختم کر دے، چین

Published

on

امریکہ ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش ختم کر دے، چین

امریکہ ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش ختم کر دے، چین

بیجینگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزیر خارجہ نے اپنے امریکہ ہم منصب کو کہا ہے کہ امریکہ چین کو کنٹرول کرنے کی کوشش ختم کر دے اور دو طرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے سے اجتناب کرے۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلینک سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تاکید کی کہ واشنگٹن نے پکن کی ایکسپورٹ پر جو پابندیاں لگائی ہیں، اس سے چین کے جائز حقوق کا نقصان پہنچا ہے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے یوکرین جنگ اور اس سے عالمی امن و امان اور اقتصاد کو لاحق خطرات کی طرف چینی وزیرخارجہ کی توجہ دلائی۔ امریکہ نے بارہا چین سے درخواست کی ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان رابطے کے چینل کھلے رہنے چاہیں لیکن امریکہ نے حال ہی میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اگر پکن نے یوکرین میں روسی حملے کی حمایت جاری رکھی تواس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

چین روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور اس نے روس پر مغربی پابندیوں پر تنقید کی ہے لیکن اس نے اس جنگ میں روس کی مدد کرنے سے گریز کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا جب کہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ بیجنگ واشنگٹن کےساتھ مل کر باہمی مفاد کی بنیاد پرمل کر راہیں تلاش کرنے کےلئے تیار ہے۔ دونوں ممالک کی طرف سےیہ باتیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اگلے ماہ جی 20کے اجلاس میں دونوں صدور کی ملاقات متوقع ہے۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ