ہومUncategorizedامریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی انٹیلی جنس چیف

امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی انٹیلی جنس چیف

امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، روسی انٹیلی جنس چیف

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روسی ہسٹوریکل سوسائٹی کے چیئرمین اور فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ امریکی اشرافیہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک وہ چاہیں روس کے خلاف جارحیت کی مدد کرسکتے ہیں، یہ ان کی کم نظر ہے جس کی وجہ سے ان کوانتہائی خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے. انہوں نے تاریخی دستاویزی نمائش ’دی کیوبا میزائل کرائسس‘ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ آج امریکی اشرافیہ کو اس بات کا یقین ہے کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف جب تک چاہیں جارحیت کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں یوکرائنی شہریوں اور کرائے کے فوجیوں کی جانیں ضائع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کی اس طرح کی کم نگاہی کے انتہائی خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں. روسی عہدیدار نے کہا کہ سنٹرل آرمڈ فورسز میوزیم میں 60 سال بعد کیوبا کے میزائل بحران کی سالگرہ اور اس نمائش میں رکھے گئے بہت سے دستاویزات بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔

ناریشکن نے بتایا کہ ٹھیک 60 سال پہلے اکتوبر کے دنوں میں دنیا مکمل پیمانے پر ایٹمی تنازعے سے ایک قدم دور تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ 1962 تک امریکہ نے ترکی کی سرزمین پر نیوکلیئر وار ہیڈز کے ساتھ میزائل تعینات کر دیے تھے، جو یقیناً ہمارے ملک کے ساتھ ممکنہ تصادم کا خطرہ تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل