خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

نیویارک میں ٹرمپ کے قافلے کیلئے فرانسیسی صدر کو امریکی پولیس نے روک دیا

Emmanuel Macron

نیویارک میں ٹرمپ کے قافلے کیلئے فرانسیسی صدر کو امریکی پولیس نے روک دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب نیویارک پولیس نے ان کی گاڑی روک دی تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے کو بلا رکاوٹ گزرنے دیا جا سکے۔ اس واقعے کے بعد میکرون کو مجبوراً صدر ٹرمپ کو فون کرنا پڑا اور پھر پیدل فرانسیسی سفارت خانے جانا پڑا۔ فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایم ایف ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب صدر میکرون نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اپنی تقریر مکمل کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانسیسی صدر اپنی گاڑی کے قریب کھڑے ہیں اور ایک امریکی پولیس افسر سے بات کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صورتحال حل کرنے کے لیے میکرون نے صدر ٹرمپ کو براہِ راست فون کیا اور گلہ کیا سوچیں، میں اب باہر کھڑا ہوں کیونکہ سب کچھ آپ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود چند منٹ بعد سڑک صرف پیدل چلنے والوں کے لیے کھولی گئی، جس کے بعد فرانسیسی صدر کو اپنی گفتگو امریکی ہم منصب کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے سفارت خانے تک پیدل جانا پڑا۔

شئیر کریں: ۔