Connect with us

پاکستان

اپنا وطن چھوڑنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پرآگئے

Published

on

اپنا وطن چھوڑنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پرآگئے

اپنا وطن چھوڑنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پرآگئے

لاہور (صداۓ روس)
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ترک وطن کرنے والوں کے اعداد و شمار درج کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2021 کے درمیان پوری دنیا میں سب سے زیادہ (ایک کروڑ 65 لاکھ) پاکستانی شہریوں نے اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک کو اپنا مسکن بنایا۔ اس فہرست میں ہندوستان دوسرے نمبر پر رہا جس کے 35 لاکھ شہریوں نے گزشتہ ایک عشرے کے دوران اپنا وطن چھوڑا اور دیگر ممالک میں جا بسے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش رہا، مذکورہ مدت میں بنگلہ دیش کے 29 لاکھ شہریوں نے اپنے ملک کو الوداع کہا۔

دوسری جانب دنیا میں آبادی بڑھ کر 8 ارب تک جا پہنچی ہے. اقوام متحدہ کی پیش گوئی کے مطابق 16 نومبر کو کرۂ ارض کے باشندوں کی تعداد 8 ارب تک پہنچ گئی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانی ترقی میں ایک سنگ میل ہے اور آبادی کے اس غیر معمولی اضافے میں صحت عامہ، تغذیہ، صفائی ستھرائی اورعلاج معالجے میں بہتری کو بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً سنہ 1800 تک دنیا کی آبادی ایک ارب سے بھی کم تھی اور ایک سے دو ارب تک آبادی پہنچنے میں 100 سے زیادہ سال کا عرصہ لگا۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے شہر ٹونڈو میں 15 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر ڈیڑھ بجے ایک بچی نے جنم لیا جس کے بعد روئے زمین پر رہنے والے لوگوں کی تعداد 8 ارب ہوگئی۔ ٹونڈو کے ایک اسپتال میں پیدا ہونے والی بچی کا جشن فلپائن کے آبادی اور ترقی کمیشن نے منایا نیز اس کمیشن نے زچہ بچہ کی تصویریں بھی فیس بک پر پوسٹ کیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ہندوستان آبادی کے لحاظ سے اس وقت دوسرے نمبر پر ہے لیکن اگلے سال چین کو پیچھے چھوڑ کر وہ پہلے نمبر پر آ جائے گا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس سلسلے میں مندرجہ ذیل دلچسپ اعداد و شمار کا ذکر کیا گیا ہے۔ دنیا کی آبادی کو 7 سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال کا عرصہ لگا۔ سنہ 2037 تک دنیا کی آبادی 9 ارب تک پہنچ جائے گی جبکہ سنہ 2100 تک روئے زمین پر رہنے والوں کی تعداد 10 ارب اور 40 کروڑ ہوجائے گی۔ سنہ 1950 کے بعد آبادی میں کم ترین رفتار سے اضافہ ہورہا ہے اور سنہ 2020 میں آبادی میں اضافے کی شرح ایک فی صد سے بھی کم رہ گئی تھی۔

پاکستان

جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی گئی

Published

on

جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سسونپ دی گئی

جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی گئی

اسلام آباد (صداۓ روس)
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپ دی، جنرل عاصم منیر نے بطور 17ویں آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھال لی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ راولپنڈی جی ایچ کیو میں پاک فوج میں تبدیلی کمانڈ کی پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل عاصم منیر کے ہمراہ پنڈال آمد پر گارڈز نے انہیں سلامی دی جس کے بعد تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو الوداع گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا، اعزازی گارڈ نے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے مارچ پاسٹ بھی کیا۔ تقریب کے شروع میں پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، جہاں پر شہداء کے لیے دعا کی گئی۔ اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کمان کی تبدیلی کی تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شریک ہوئے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہوئے، پُروقار تقریب میں سفارتکار اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ