ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا، روس اور چین کے صدور کی 19 نومبر کو چین میں ملاقات متوقع ہے۔فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صدر پوتن اور شی جن پنگ کی اس اہم ملاقات میں جوہری ہتھیاروں میں کمی پر بات چیت متوقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا، روس اور چین کے صدور کی اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔یہ ملاقات اے پی ای سی سمٹ کے موقع پر شینزین میں متوقع ہے۔ تین بڑی طاقتوں کے رہنماؤں کی یہ ملاقات عالمی استحکام اور اہم بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس اور کرملین نے بھی اس ملاقات کے امکان کی تصدیق کی تھی۔