ماسکو میں غیر معمولی گرمی کے باعث اورنج الرٹ جاری

Moscow Hot Moscow Hot

ماسکو (صداۓ روس)

روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر نے ماسکو میں غیر معمولی گرمی کی پیش گوئی کے باعث آئندہ ہفتے کے آخر کے لیے اورنج ویدر الرٹ جاری کیا ہے۔ سینٹر کے مطابق یہ الرٹ ہفتہ کی صبح 11 بجے سے اتوار کی شام 4 بجے تک نافذ رہے گا، تاہم یہ انتباہ ماسکو علاقے پر لاگو نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اتوار کو 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ ہوا کی رفتار اتوار کو 5 میٹر فی سیکنڈ تک بڑھ سکتی ہے۔ 30 جولائی کو روسکوسموس نے اس ہفتے ماسکو علاقے میں آنے والے طوفان کی تصاویر جاری کی تھیں، جس میں ایک طاقتور کلاؤڈ فرنٹ نے شدید بارش، گرج چمک اور اولے گرائے تھے.