Connect with us

تازہ ترین

انجلینا جولی کا دورہ یوکرین، یوکرینی بچوں سے اظہار ہمدردی

Published

on

انجلینا جولی کا دورہ یوکرین، یوکرینی بچوں سے اظہار ہمدردی

انجلینا جولی کا دورہ یوکرین، یوکرینی بچوں سے اظہار ہمدردی

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
انجلینا جولی نے دورہ یوکرین کیا ہے جہاں انہوں نے یوکرینی بچوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے. ہالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی ہفتے کو جنگ زدہ ملک یوکرین کے دورے پر پہنچیں۔ اس حوالے سے انکی یوکرین کے شہر لوویو میں ایک کافی شاپ میں کافی آرڈر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ان کے اس دورے کا مقصد جنگ سے متاثرہ یوکرینی مہاجرین سے ملاقات کرنا اور ان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کرنا ہے۔

انجلینا اس موقع پر یوکرینی بچوں سے کھیلتے اور انہیں بہلاتی بھی نظر آئیں۔ انجلینا کے جنگ زدہ ملک کا اچانک دورہ کرنے پر دنیا بھر میں موجود ان کے پرستار کافی خوش اور انکے اس اقدام سے متاثر ہیں۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ