بھارتی جنگی طیارہ تیجس ایک اور حادثے کا شکار

Tejas Tejas

بھارتی جنگی طیارہ تیجس ایک اور حادثے کا شکار

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
مقامی طور پر تیار کیے گئے بھارتی ہلکے جنگی طیارے HAL Tejas کو تربیتی پرواز کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے ایک اور حادثہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں پائلٹ محفوظ رہا اور شدید زخمی ہونے سے بچ گیا، تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کو فراہم کیے گئے 32 طیاروں کے بیڑے کا حصہ تھا۔ میڈیا کے مطابق تیجس پروگرام میں اب تک یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جبکہ دوسرا حادثہ دبئی ایئر شو کے دوران پیش آیا۔ بھارتی فضائیہ نے تیجس کے تقریباً 180 ایڈوانس ورژن طیاروں کا آرڈر دے رکھا ہے، جنہیں مستقبل میں بیڑے کا اہم حصہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ حالیہ حادثے کے بعد تکنیکی وجوہات اور حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات متوقع ہیں۔