واشنگٹن(صدائے روس)
امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر مالیت کا اہم دفاعی معاہدہ منظور کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
امریکی دفاعی معاہدوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (DSCA) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس معاہدے میں جدید سمندری ویژن سافٹ ویئر، تکنیکی تربیت، اور معاون ساز و سامان شامل ہے، جو بھارت کی بحری نگرانی اور ساحلی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ بھارت کی سمندری حدود میں سیکیورٹی اور نگرانی کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، جبکہ خطے میں موجود خطرات سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا، بلکہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور امن کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔