تازہ ترین
آرمینیا نے نگورنوکاراباخ کو آذربائیجان کا خود مختارعلاقہ تسلیم کرلیا

آرمینیا نے نگورنوکاراباخ کو آذربائیجان کا خود مختارعلاقہ تسلیم کرلیا
یریوان (صداۓ روس)
آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یریوان آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرتا ہے، جس میں ناگورنو کاراباخ کا علاقہ بھی شامل ہے، بشرطیکہ اس کی آرمینیائی آبادی کی حفاظت کو یقینی بناائے. انہوں نے کہا کہ آرمینیا نے آذربائیجان کی 86،600 مربع کلومیٹر کے علاقے کو تسلیم کیا اور امید رکھتا کہ آذربائیجان بھی آرمینیا کے 29،800 مربع کلومیٹر کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرے گا۔ واضح رہے آذربائیجان کے 86،600 مربع کلومیٹر کے علاقے میں نگورنوکاراباخ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ کے آرمینیائی باشندوں کے بارے میں باکو اور اسٹیپینکرٹ کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے نگورنو کاراباخ میں رہنے والے آرمینیائی باشندوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے بین الاقوامی تحفظات کی بھی درخواست کی، اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کے بغیر آذربائیجان اس خطے میں نسلی تعصب کو فروغ دے سکتا ہے۔
تازہ ترین
یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.
وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا