اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ارشد ندیم نے نئی تاریخ رقم کردی

جنوبی کوریا (صدائے روس)

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تاریخ میں 1973 کے بعد پہلی بار پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔

پیرس اولمپکس میں بھارت کے نیرج چوپڑا کو ہرا کر جیولن تھرور میں گولڈ میڈل لینے والے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں یہی کارنامہ دہرایا۔

 

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔

Imageچیمپئین شپ میں بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو میں (اللہ داد) اور 800 میٹر میں (محمد یونس) نے گولڈ میڈل جیتے تھے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصہ میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Share it :