ہومتازہ تریناسلامی یکجہتی گیمز: پاکستانی ارشد ندیم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

اسلامی یکجہتی گیمز: پاکستانی ارشد ندیم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔ گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ترکیہ کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے۔

جبکہ 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی وہ طلائی تمغے کے حقدار ہوئے تھے۔ 2017 میں باکو میں ہونیوالے اسلامک گیمز میں ارشد نے برانز میڈل جیتا تھا۔

اپنی کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا جھنڈا لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور اسٹینڈ میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل