آصف زرداری ایم پی ایز کو 50، 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایم پی ایز کو 50، 50 کروڑ میں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہورمیں بھی سندھ ہاؤس اسلام آباد والی ہارس ٹریڈنگ کی صورتحال دوبارہ ہورہی ہے، ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ کی آفر کی جارہی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ اس سب کے پیچھے آصف زرداری ہیں، جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف ہماری جمہوریت بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی اقدارپر حملہ ہے، اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور ان لوٹوں پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو یہ سلسلہ رک سکتا تھا۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے بھی الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو 40،40کروڑ روپے میں خرید رہے ہیں۔