ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کے ایک نئے سلسلے میں کم از کم 13 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔ نورنیوز نیوز ایجنسی کے مطابق، ان حملوں میں آبادان، اہواز، بندرعباس، بندر ماهشہر، بہبہان، بوشہر، جاسک، دزفول، قشم، سیرک، خونداب، خرمشہر اور اندیمشک کے شہر شامل ہیں۔ امریکی حملوں میں جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایران میں اہداف کے خلاف حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔