مشرقِ وسطیٰ میں کم از کم 13 امریکی فوجی ہلاک، 200 زخمی ، وال اسٹریٹ جرنل

US solider dead US solider dead
DOVER, DELAWARE - DECEMBER 25: A U.S. Army carry team moves the transfer case containing the remains of U.S. Army Sgt. 1st Class Michael Goble during a dignified transfer at Dover Air Force Base, December 25, 2019 in Dover, Delaware. Sgt. Goble who was from Washington Township, N.J., was killed on December 23rd during combat in Afghanistan. (Photo by Mark Wilson/Getty Images)

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن “ایپک فیوری” کے آغاز کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں کم از کم 13 امریکی فوجی ہلاک جبکہ تقریباً 200 زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے 200 فوجیوں میں سے 170 اہلکار صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اطلاع دی تھی کہ ایران کی جوابی کارروائی کے دوران کویت میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ یکم مارچ کو سعودی عرب میں ایک فوجی اڈے پر حملے کے دوران زخمی ہونے والا ایک امریکی فوجی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔

دریں اثنا جمعہ کے روز یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ عراق کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی فضائیہ کے کے سی۔135 ری فیولنگ طیارے کے تمام چھ عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔