سینٹ پیٹرزبرگ علاقے میں بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ ناکام

Russian anti drone gun Russian anti drone gun

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی فضائی دفاع نے رات بھر لینن گراڈ علاقے میں کم از کم ۱۵۰ یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔ یہ علاقہ روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے قریب واقع ہے۔ لینن گراڈ کے گورنر الیگزینڈر دروزڈینکو نے میسنجر میکس پر لکھا کہ ڈرون الرٹ ختم کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق رات بھر لینن گراڈ علاقے میں ۱۵۰ ڈرون مار گرائے گئے۔حملے کا ہدف کنگسیپ میونسپلٹی میں واقع اسٹ لُوگا بندرگاہی زون تھا۔ کئی ڈرون حملوں کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ تین ملازمین زخمی ہوئے جن کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔گورنر نے بتایا کہ حملے کے بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور زخمیوں کا علاج جاری ہے۔