تھائی لینڈ میں حادثہ: تعمیراتی کرین ٹرین پر گر گئی، کم از کم 22 ہلاک، 55 زخمی

Railway Railway

تھائی لینڈ میں حادثہ: تعمیراتی کرین ٹرین پر گر گئی، کم از کم 22 ہلاک، 55 زخمی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
شمال مشرقی تھائی لینڈ کے صوبہ ناکھون راتچاسیما کے ضلع سکھیو میں بدھ کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں ایک تعمیراتی کرین مسافر ٹرین پر گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ بینکاک سے صوبہ ابون راتچاتھانی جانے والی مسافر ٹرین کے ساتھ پیش آیا جو ایک ہائی سپیڈ ریلوے پروجیکٹ کی تعمیراتی جگہ کے نیچے سے گزر رہی تھی۔ الجزیرہ کے نمائندہ ٹونی چنگ نے بینکاک سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوورہیڈ کام کر رہی کرین اچانک گر گئی جس سے ٹرین پٹری سے اتر گئی اور مختصر مدت کے لیے آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات میں 4 ہلاکتوں کا ذکر تھا جو بعد میں 12 اور اب 22 تک پہنچ گئی ہے۔ تھائی پولیس نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 55 ہے۔ ریسکیو اور امدادی کام جاری ہیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حادثہ بینکاک سے تقریباً 230 کلومیٹر (143 میل) شمال مشرق میں واقع ہوا۔