جنوبی ایران میں اسکول پر اسرائیلی حملہ، 51 افراد شہید، 60 زخمی، سرکاری میڈیا

Iran launches missile attack on Israel Iran launches missile attack on Israel

جنوبی ایران میں اسکول پر اسرائیلی حملہ، 51 افراد شہید، 60 زخمی، سرکاری میڈیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے جنوبی شہر میناب میں ایک گرلز ایلیمنٹری اسکول پر مبینہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد شہید جبکہ 60 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی سرکاری اہلکار محمد رادمہر نے بتایا کہ اسرائیل نے آج صبح اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت تعلیمی ادارے میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔