آسٹریلیا کلین سوئپ: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیاب

Shaheen Shah Afridi Shaheen Shah Afridi

آسٹریلیا کلین سوئپ: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیاب

لاہور (صداۓ روس)
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کر دیا۔ یہ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد کلین سوئپ فتح ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 16.5 اوورز میں صرف 96 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 111 رنز سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ اوپنر صائم ایوب نے 56 رنز کی نصف سنچری اسکور کی جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مکمل طور پر ناکام رہی اور 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارکس اسٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز کے ساتھ مہمان ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی بولنگ میں محمد نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلوی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ شاہین آفریدی نے 2 اہم وکٹیں لیں جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد نواز کو ان کی بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ کپتان سلمان علی آغا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔