خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

وزیراعظم آزاد کشمیر کا عاشق ہمدانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

Ishtiaq Hamdani

وزیراعظم آزاد کشمیر کا عاشق ہمدانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (صداۓ روس)
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے سینئر صحافی اور صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی کے بھائی، مرحوم عاشق ہمدانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اشتیاق ہمدانی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی، اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عاشق ہمدانی کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

Ishtiaq Hamdani

شئیر کریں: ۔