اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

“بابر اعظم کا دوٹوک مؤقف: بیٹنگ پوزیشن یا اسٹرائیک ریٹ پر کوئی ضد نہیں”

"بابر اعظم کا دوٹوک مؤقف: بیٹنگ پوزیشن یا اسٹرائیک ریٹ پر کوئی ضد نہیں"

لاہور (صدائے روس)

پشاور زلمی کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق قائد بابر اعظم نے حالیہ دنوں میں ان پر ہونے والی تنقید اور قیاس آرائیوں کا دوٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی بیٹنگ آرڈر میں کسی مخصوص پوزیشن پر کھیلنے پر اصرار نہیں کیا۔

بابر اعظم کا کہنا تھامیرے جتنے بیٹنگ آرڈر بدلے گئے، شاید ہی کسی کے بدلے گئے ہوں۔ میں نے چھٹے نمبر پر بھی بیٹنگ کی ہے اور اوپننگ بھی کی ہے۔ چاہے وہ قومی ٹیم ہو یا فرنچائز کرکٹ، میں ہمیشہ وہیں کھیلتا ہوں جہاں ٹیم کو میری ضرورت ہو۔”انہوں نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ وہ کسی خاص بیٹنگ نمبر پر کھیلنے سے انکار کرتے ہیں یا کارکردگی کے دباؤ سے بچنے کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے جدید کرکٹ میں تیز رفتاری اور جارحانہ بیٹنگ کی بحث پر بات کرتے ہوئے کہا “میں اپنے کھیل کے انداز سے بخوبی واقف ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ کرکٹ کس طرف جا رہی ہے۔ لوگ اسٹرائیک ریٹ پر بات کرتے ہیں، لیکن مجھے کسی کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ میں کس معیار کا کھلاڑی ہوں.”میں ہمیشہ ٹیم کی صورتحال اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر کھیلتا ہوں۔ میرا مقصد ٹیم کو جتوانا ہے، نہ کہ خود کو ثابت کرنا۔میں اپنے اسٹرائیک ریٹ سے پوری طرح باخبر ہوں اور اسے بہتر بنانے کے لیے محنت کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی شرکت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا”یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہوتا کہ مجھے کھلایا جائے یا آرام دیا جائے۔ یہ فیصلہ سلیکٹرز اور کوچز کرتے ہیں۔ میرا کام ہر فارمیٹ میں بہترین پرفارم کرنا ہے۔”مجھے بتایا گیا ہے کہ مجھے ٹی ٹونٹی سے آرام دیا جا رہا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔”

بابر اعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر بیٹنگ پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کے باوجود وہ پر اعتماد ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کا کھیل ٹیم کے فائدے کے لیے ہے۔ انہوں نے خود کو ہمیشہ ٹیم کے مفاد میں ڈھالا ہے اور فیصلے کرنا سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہے۔

Share it :