پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد

Drone Drone

پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد

لاہور(صداۓ روس)
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر 30 روزہ پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے دوران کھلے مقامات پر ڈرون فلائنگ کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود اور محفوظ استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ ان ڈور تقریبات میں ڈرون کے استعمال کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔
حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔