بنکاک میں پبلک آتشزدگی، 27 افراد جاں بحق

Fire Fire

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک مشہور پب میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے . یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی درمیانی شب پیش آیا . ایمرجنسی سروسز کے مطابق آگ کی اطلاع آدھی رات کے قریب ملی، جب تک امدادی ٹیمیں پہنچیں، پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آ چکی تھی . سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج میں پب کے دروازے سے بڑے شعلے اُٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں . وزیراعظم نے موقع پر پہنچ کر 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ آگ کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں . ذرائع کے مطابق پب میں موجود افراد میں سے بعض نے بیت الخلا کی طرف بھاگ کر پناہ لی تھی، لیکن وہیں دم توڑ دیا . آگ سے مزید 22 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے .