مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے ماسکو ریجن کے گورنر اندرے ووروبیوف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ بیلاروس کسی بھی صورتحال میں روس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ “کسی بھی صورتحال میں ہم روس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔” ماسکو ریجن کے گورنر اندرے ووروبیوف نے اس پر کہا کہ “ہم اس کی بہت قدر کرتے ہیں۔” لوکاشنکو نے مزید کہا کہ “کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر مغرب یہاں پھر مداخلت کرنا شروع کر دے تو کیا ہوگا۔