خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

دریائے راوی پر شاہدرہ میں آج رات بڑا خطرہ، مریم نواز کا اعلان

Flood in Pakistan

دریائے راوی پر شاہدرہ میں آج رات بڑا خطرہ، مریم نواز کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خبردار کیا ہے کہ دریائے راوی پر لاہور کے علاقے شاہدرہ میں آج رات بڑا خطرہ موجود ہے، اس لیے انتظامیہ تیاریاں مکمل رکھے اور مسلسل مانیٹرنگ کرے۔ لاہور میں کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارلی وارننگ سسٹم کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور عوام کو سیلابی علاقوں میں جانے سے ہر ممکن طریقے سے روکا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ریلیف کیمپس میں بہتر ماحول اور ہر جگہ ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہونا چاہیے۔ مریم نواز نے زور دیا کہ جن لوگوں کے گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، ان کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ ان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

Flood in Pakistan

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، متاثرہ پلوں کو پانی اترتے ہی فوری بحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ جہاں جہاں ابھی بھی خطرہ برقرار ہے، وہاں بڑی تعداد میں لائف جیکٹس رکھی جائیں اور ضلعی انتظامیہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ وہ کل ذاتی طور پر سیالکوٹ اور نارووال کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب تک عوام مشکل میں ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود رہیں اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کریں۔”

شئیر کریں: ۔