اسلام آباد (صداۓ روس)
حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر میں صارفین کو اضافی قیمتوں پر پیٹرولیم مصنوعات خریدنا ہوں گی۔