Connect with us

Uncategorized

بلاول بھٹو زرداری ماسکو پہنچ گئے۔

Published

on

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی ائیر لائن کی فلائٹ سے آج ماسکو پہنچ گئے ۔

ماسکو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر
پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور روسی وزارتِ خارجہ کے سینئر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کل روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کل پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ماسکو اور اسلام آباد بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے پر زیادہ تر اہم مسائل پر قریبی موقف رکھتے ہیں۔ اور منظم طریقے سے کثیر الجہتی شکلوں میں، اقوام متحدہ اور ایس سی او میں اور دو طرفہ بنیادوں پر تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعاون کے اہم شعبوں میں دوطرفہ فارمیٹ میں سیاسی مذاکرات اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تجارت، اقتصادی اور توانائی تعاون کی ترقی ہے۔

روس اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے سربراہان اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جبکہ اقوام متحدہ اور ایس سی او کے فریم ورک کے اندر تعاون پر زور دینے کے ساتھ اہم بین الاقوامی مسائل کی بحث پر توجہ دی جائے گی۔

جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ افغانستان، کی صورتحال سمیت متعدد علاقائی موضوعات پر بھی بات چیت ہو گی۔

اس ملاقات سے روس اور پاکستان ایک متحد ایجنڈے کو فروغ دینے اور بین الریاستی تعلقات کے میدان میں تعمیری بات چیت کی توقع کی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ماسکو بہت ہی اہمیت کا حامل ہے
کیونکہ روس یوکرین جنگ تنازعہ میں پاکستان کے غیر جانبدارانہ کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

افغانستان میں امن کے تناظر میں بھی روس پاکستان سے ملکر خطے میں استحکام پیدا کرنا میں پاکستان کی اہمیت کو سمجھتا ہے

سیلاب کی وجہ سے پاکستان اس وقت شدید بحران سے گزر رہا ہے۔ جنیوا میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں کئی ممالک نے پاکستان کی مدد کا وعدہ کیا۔ روس اس سلسلے میں پاکستان کو تعاون فراہم کر سکتا ہے
توانائی کے شعبے میں مشرق و مغرب روس سے ایندھن لے رہے ہیں اور پاکستان کو خراب معاشی صورتحال میں کھل کر کھیلنا ہوگا۔ روس کے ساتھ توانائی کے ڈیل کو جلد مکمل کرنا ہوگا۔

روس پاکستان میں عدم استحکام سے نالاں بھی ہے ایک اچھی سیاسی سیٹ جس کو تمام اہم ستونوں کی مدد حاصل ہو، اس صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف کے متبادل میں آسان شرائط پر قرضے ملنے کا بھی مکمل آپشن موجود ہے

Continue Reading

Uncategorized

مغربی ممالک نے امریکہ کی ایسی تابعداری نہیں کی جیسے اس وقت کر رہے ہیں۔ روس

Published

on

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے کہا کہ پوری تاریخ میں مغربی ممالک نے امریکہ کی ایسی تابعداری نہیں کی جیسے اس وقت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور روس کے درمیان رابطے عملی طور پر ٹوٹ چکے ہیں۔
روس کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے جنوری دوہزار بائیس میں ماسکو سے تعلقات توڑ لیے، اس کی جی ڈی پی صفر تک حدتک سقوط کرگئی اور افراط زر کی شرح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا ہے۔
ویسلی نبنزیا نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے میں امریکہ کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، مغربی ملکوں نے اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
دراین اثنا روسی وزارت دفاع نے جمعے کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے اپنے فوجی اور توپ خانہ مولداویہ کی سرحدوں کے قریب ٹرانس نیستریا تعینات کردیا ہے جبکہ علاقے پر یوکرینی ڈرون طیاروں کی پروازوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے اس اشتعال انگیز اور منصوبہ بند اقدام نے ٹرینس نیسٹریا کے علاقے میں نعینات روسی امن فوج کے لیے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔
بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ روسی فوج ، یوکرین کے اس اشتعال انگیز اقدام کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مولداویہ کے انٹیلی جنس عہدیداروں نے کچھ عرصہ قبل دعوی کیا تھا کہ روس آئندہ سال جنوبی یوکرین میں کسی حملے کا آغاز کرسکتی ہے جس کا مقصد اپنی فوجوں کو ٹرینس نسٹریا کے علاقے میں اپنے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں سے تک پہنچانا ہے۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ