بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو یورپی ممالک کے دورے پر روانہ ہونگے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری 22 اگست کو یورپ کے 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس موقع پر ڈنمارک، ناروے ، سوئیڈن اور جرمنی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement