برکس ممالک اجلاس کا علامیہ جاری: عالمی نظام کی اصلاح کے عزم کا اعادہ

BRICS BRICS

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

برکس کے رکن ممالک نے اٹھارہویں سربراہی اجلاس میں اپنایا گیا نئی دہلی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے عالمی نظام کی اصلاح کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق رکن ممالک زیادہ منصفانہ، مساوی، مؤثر، نمائندہ، جمہوری اور جوابدہ بین الاقوامی اور کثیر الجہتی نظام کو فروغ دے کر عالمی نظام کی اصلاح اور بہتری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ بین الاقوامی تعلقات کے ڈھانچے کو عصری حقائق کی بہتر عکاسی کے لیے ڈھالنے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم کثیر الجہتی اور کثیر قطبی نظام کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی قانون بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی مکمل پاسداری کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ رکن ممالک نے بین الاقوامی نظام میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا، جس میں خود مختار ریاستیں امن اور سلامتی برقرار رکھنے، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور جمہوریت، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے تعاون کرتی ہیں۔