اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

برطانوی شہریوں کو روس سے تعلق کی وجہ سے قید کا خطرہ

London metro

برطانوی شہریوں کو روس سے تعلق کی وجہ سے قید کا خطرہ

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں روسی ریاست کے لیے کام کرنے والے کسی بھی شخص کو “غیر ملکی اثر و رسوخ” کے نگرانی کے نظام کے تحت کام کرنے والے کے حوالے سے اپنا اندراج کروانا ہوگا ورنہ اس شخص کو پانچ سال کے لیے جیل جانے کا خطرہ ہے۔ رواں ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں پالیسی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، سیکورٹی سیکرٹری ڈین جارویس نے کہا کہ بعض روسی ریاستی اداروں کے ساتھ “معاہدے کے تحت سرگرمیاں انجام دینے والے” افراد کو فارن انفلوئنس رجسٹریشن اسکیم کے تحت اپنا اندراج کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس اقدام کو جس میں ایران کی جانب سے کام کرنے والے افراد کو شامل کرنے کے لیے پہلے ہی توسیع کی جا چکی ہے، برطانوی حکام نے اسے قومی سلامتی کا ایک طریقہ کار قرار دیا ہے جس کا مقصد غیرملکی مداخلت کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے روس کو اب اسکیم کے سب سے سخت زمرے میں رکھا جا رہا ہے۔ جارویس نے ایم پیز کو بتایا کہ روس برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا کہ ماسکو نے حالیہ برسوں میں برطانیہ اور اس کے مفادات کے خلاف بڑھتی ہوئی دشمنی کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے سفارت کاروں کو ہراساں کرنے، سائبر آپریشنز اور برطانوی سرزمین پر تخریب کاری کے لیے جاسوسوں کو بھرتی کرنے کی مبینہ کوششوں کا حوالہ دیا۔

Share it :
Translate »