ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روسی خبر ازوویستیا نے خبر دی تھی کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف ممکنہ طور پر جلد روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
تاہم کریملن کے ترجمان دیمتری پِیسکوف نے کہا ہے کہ اس دورے کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ فراہم کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ
“ابھی تاریخ کا اعلان کرنا قبل از وقت ہے — میڈیا بروقت اطلاع دی جائے گی.”
کریملن کے ترجمان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یوکرین کے سلسلے میں امریکہ میں نئے مذاکرات کے بارے میں خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، لیکن ان الزامات کو بھی پِیسکوف نے غلط قرار دیا ہے۔