خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

وسطی امریکی ملک نے یوکرین سے علیحدہ ہونےعلاقوں کو روس کا حصہ تسلیم کرلیا

Nicaragua

وسطی امریکی ملک نے یوکرین سے علیحدہ ہونےعلاقوں کو روس کا حصہ تسلیم کرلیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا نے یوکرین سے علیحدہ ہونے والے چار علاقوں کو روسی ریاست کا حصہ تسلیم کر لیا ہے۔ ملک کے شریک صدور ڈینیئل اورتیگا اور روساریو موریو نے صدر ولادیمیر پوتن کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں روسی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نکاراگوا کی حکومت اور عوام روس کی اُس “ہیروانہ جنگ” کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں جو وہ نیو نازی ازم اور نیٹو کی پشت پناہی سے لڑ رہا ہے۔ صدور نے کہا ہم اُن روسی خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ روس اس جنگ میں فتح یاب ہوگا، اور یہ انسانیت کی فتح ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر ڈونیٹسک، خیرسون، لوہانسک اور زاپوروجیا کو روس کا “لازمی حصہ” تسلیم کیا۔ یہ وہ علاقے ہیں جو 2022 کے ریفرنڈم کے بعد روس میں شامل ہوئے تھے۔

دوسری جانب، یوکرین نے شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نکاراگوا واضح طور پر یا تو ان علاقوں کی منظوری کی تصدیق کرے یا اس خبر کی تردید کرے۔ یوکرینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نکاراگوا نے جلد وضاحت نہ دی تو اس خاموشی کو منظوری تصور کیا جائے گا، جس کے “تمام ممکنہ نتائج” برآمد ہوں گے۔ یاد رہے کہ نکاراگوا نے پہلے بھی روس کے اقدامات کی حمایت کی ہے، جیسے کہ 2014 میں کریمیا کے روس سے الحاق کو تسلیم کرنا۔ یوکرین نے نکاراگوا پر 2020 میں پابندیاں عائد کی تھیں جب اس نے کریمیا میں قونصل خانہ کھولا۔ تاہم نکاراگوا نے اس کے باوجود روس کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھائے اور روسی علاقوں کے ساتھ تجارتی شراکت قائم رکھی۔

شئیر کریں: ۔