اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ملک کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز سے بارشوں کا امکان

rains in Pakistan

ملک کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز سے بارشوں کا امکان

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں عید کے آغاز سے ہی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کے نے کہا ہے کہ 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ 18 جون کی رات سے 22 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادلوں کے برسنے کی توقع کی جارہی ہے۔ ادھر 20 سے 22 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ سندھ میں 21 اور 22 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

Share it :
Translate »