اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 45 روپے فی کلو اضافہ، عوام پریشان

chicken

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 45 روپے فی کلو اضافہ، عوام پریشان

اسلام آباد (صداۓ روس)
لاہور، پشاور اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں زندہ مرغی کے نرخ میں 26 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جبکہ گوشت کی قیمت میں 38 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 368 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت بڑھ کر 533 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ انڈے 251 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز تک زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے اور پرچون ریٹ 342 روپے فی کلو تھا، جبکہ گوشت 495 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

پشاور اور ملتان میں بھی قیمتوں میں اسی نوعیت کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں صارفین پہلے ہی مہنگائی کی لہر سے پریشان ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور دیگر بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی میسر آ سکے۔

Share it :