اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

چلاس: سیلاب کے باوجود سیاحوں کی دل کھول کر مدد، مقامی افراد نے مثال قائم کردی

Rains in Pakistan

چلاس: سیلاب کے باوجود سیاحوں کی دل کھول کر مدد، مقامی افراد نے مثال قائم کردی

اسلام آباد (صداۓ روس)
بابوسر شاہراہ پر آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود مقامی افراد نے سیاحوں کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ پیر کے روز آنے والے اس اچانک سیلابی ریلے نے کئی علاقوں میں بدترین تباہی مچائی، جہاں چار سیاح اور ایک مقامی شخص جان کی بازی ہار گئے۔ سیلاب سے نہ صرف سیاحوں کی گاڑیاں اور سامان متاثر ہوا بلکہ مقامی افراد کے بھی کچے مکانات، موٹر سائیکلیں اور روزمرہ کی ضروریات کی اشیاء برباد ہو گئیں۔ تاہم مشکل کی اس گھڑی میں بابوسر تھک نالے کے غریب مکینوں نے نہایت حوصلہ اور ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاحوں کی مدد کی۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور رضاکاروں کے ہمراہ مقامی لوگ ملبے اور پتھروں میں پھنسے مسافروں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرتے رہے۔ متعدد سیاحوں کو نہ صرف کھانا فراہم کیا گیا بلکہ کئی خاندانوں نے انہیں اپنے گھروں میں قیام کی پیشکش بھی کی۔

ریسکیو کیے گئے سیاحوں نے مقامی افراد کی مہمان نوازی، ہمدردی اور جذبۂ ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس احسان اور خلوص کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ قدرتی آفات میں انسانیت اور بھائی چارے کا جذبہ ہی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے۔

Share it :