اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملوں سے بچے اور خواتین شہید

Attack in Teheran

اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملوں سے بچے اور خواتین شہید

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق چند گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران کے بعض علاقوں، خاص طور پر دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقوں پر فضائی جارحیت کی۔ جس میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ جاری اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران کے بعض علاقوں میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے ۔ ہلال احمر ایران کے سربراہ محمودی کے مطابق، ملک بھر کے تمام امدادی مراکز ہائی الرٹ پر ہیں۔ امام خمینی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا ہے۔ تل ابیب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں فوجی مقامات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے مختلف مقامات پر درجنوں فوجی اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔

Share it :