اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

چین افریقہ دوستی وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، چینی صدر

Chinese President Xi Jinping

چین افریقہ دوستی وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، چینی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
گزشتہ شب چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا جس میں چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والی بین الاقوامی شخصیات کا خیرمقدم کیا گیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہر دفعہ افریقی دوستوں سے ملنےپر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے وسیع امکانات ہیں جو انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے شاندار مثال قائم کر رہے ہیں۔ چین افریقہ ہم نصیب معاشرہ روایتی دوستی پر مبنی ہے۔ گزشتہ صدی کے وسط سے ہم سامراجیت، نوآبادیت اور بالادستی کے خلاف جدو جہد میں اور ترقی اور جدیدیت کے راستے پر ہاتھ میں ہاتھ ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین افریقہ روایتی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

Share it :
Translate »