ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کے روس میں سفیر ژانگ ہانہوئی نے جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے معاملات پر آگ سے کھیلنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ٹاس کے لیے ایک مضمون میں کہا کہ اگر ٹوکیو اپنے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو شمال مشرقی ایشیا کا اسٹریٹجک توازن مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا اور خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے۔ چینی سفیر نے خبردار کیا کہ اگر جاپان کی دائیں بازو کی قوتیں جوہری پالیسی کے معاملات پر آگ سے کھیلتی رہیں تو جاپانیوں کو تاریخ کے کٹہرے میں ایک بار پھر کھڑا ہونا پڑے گا۔