اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

چین نے بغیر ڈرائیور کی گاڑیاں چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کرلیا

China driverless cars

چین نے بغیر ڈرائیور کی گاڑیاں چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کرلیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے بنا ڈرائیور کی گاڑیاں سڑکوں پر چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق چین کے شہر ووہان کی سڑکوں پر بنا ڈرائیور کی 500 ٹیکسیاں چلائی گئی ہیں جنہیں کمپیوٹر کے ذریعہ چلایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تجربہ کرنے والی کمپنی نے اگلے مہینے مزید 1000 گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ہے۔چین کے 16 سے زائد شہروں نے ان کمپنیوں کو سڑکوں پر بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کا تجربہ کرنے کی اجازت دی ہے اور تقریباً 19 چینی آٹو میکرز عالمی سطح پر اسے متعارف کرانے کے لیے میدان میں نکل چکے ہیں۔
حکومت کمپنیوں کو اہم مدد فراہم کر رہی ہے، اس کے علاوہ مختلف مہم چلائی جارہی ہیں جس سے عوام میں آگاہی پیدا ہو اور وہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوف نہ کھائیں۔

Share it :
Translate »