چین اور روس بیرونی دباؤ سے نہیں گھبراتے، چینی وزیر خارجہ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو کے درمیان اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد موجود ہے اور دونوں ممالک بیرونی اشتعال انگیزی اور دباؤ سے بالکل نہیں گھبراتے۔ وانگ یی نے کہا کہ “چین اور روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کی بہت زیادہ سطح ہے؛ پشت پر پشت دینا چین روس تعلقات کی اصل روح بن چکا ہے۔ ہم کسی بھی بیرونی اشتعال انگیزی اور دباؤ سے نہیں ڈرتے اور ہمارے پاس مضبوط اسٹریٹجک لچک موجود ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی اقتصادی نظام کو منصفانہ رکھنے کے لیے کام کرے گا اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت جاری رکھے گا۔