چین اور روس فوجی تعاون کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائیں گے ، مشترکہ بیان

Russian Tank Russian Tank

ماسکو (صداۓ روس)

چین اور روس نے فوجی تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعامل کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس اور چین کے صدور کی بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان روایتی دوستی کو مزید مضبوط کیا جائے گا، فوجی شعبے میں باہمی اعتماد کو گہرا کیا جائے گا، تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا اور مشترکہ فوجی مشقوں، فضائی اور سمندری گشتوں کی مشق کو وسعت دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کریں گے، مختلف چیلنجز اور خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں گے اور عالمی و علاقائی سلامتی و استحکام کی حمایت کریں گے۔