بیجنگ کے بلند ترین ٹاور سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا

Building Building

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے سب سے بلند ٹاور سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹکرانے کے بعد اس کا ملبہ زمین پر بکھر گیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ چھوٹے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔ بیجنگ کا یہ سب سے بلند ٹاور 108 منزلوں پر مشتمل ہے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عمارت سے لوگوں کا انخلا کرا لیا گیا۔