ہومانٹرنیشنلایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے 'مہرے' نہ بنیں، چین کا انتباہ

ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے ‘مہرے’ نہ بنیں، چین کا انتباہ

ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے ‘مہرے’ نہ بنیں، چین کا انتباہ

بیجنگ (انٹرنیشنل)
چین نے انتباہ دیا ہے کہ ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کے ‘مہرے’ نہ بنیں. انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ایسوسی ایشن آف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) کے سیکرٹریٹ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایشیائی ممالک کو اپنے خطے میں عالمی طاقتوں کی طرف سے “شطرنج کے مہروں” کے طور پر استعمال یونے سے گریز کرنا چاہیے جہاں ان کے بقول جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے نئے سرے سے تشکیل پانے کا خطرہ ہے۔ جکارتہ میں چینی وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ ہمارے خطے کے بہت سے ممالک پر عالمی طاقتوں کا ساتھ دینے کے لیے دباؤ ہے۔

وانگ جو ایک مترجم کے ذریعے بات کر رہے تھے کا کہنا تھا کہ ہمیں اس خطے کو جغرافیائی سیاسی حساب کتاب سے محفوظ رکھنا چاہیے… بڑی طاقت کی دشمنی اور زبردستی سے شطرنج کے ٹکڑوں کے طور پر استعمال ہونے سے ایشیائی ممالک کو اجتناب کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ چینی سفارت کار کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا طویل عرصے سے اپنی تزویراتی اہمیت کے پیش نظر طاقتوں کے درمیان تصادم کا ایک علاقہ رہا ہے، اس خطے کے ممالک اب امریکہ-چین دشمنی کے بیچ میں پھنسنے سے محتاط ہیں.

انٹرنیشنل