Connect with us

انٹرنیشنل

ہندوستانی اور چینی فوج میں تصادم، متعدد زخمی

Published

on

ہندوستانی اور چینی فوج میں تصادم، متعدد زخمی

ہندوستانی اور چینی فوج میں تصادم، متعدد زخمی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں، کچھ ذرائع نے 6 ہندوستانی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ ہندوستان: ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ رواں برس 15 جون کو ہونے والی جھڑپوں میں 15 ہندوستانی فوج ہلاک ہوگئے تھے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والی جھڑپیں بھی مبینہ طور پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئیں اور دونوں فریقوں کی طرف سے الزام ایک دوسرے پر عائد کیے گئے۔ دونوں جانب سے چند اہلکاروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔ ہندوستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کے مقابلے میں چینی فوجیوں کی زیادہ تعداد زخمی ہوئی۔ توانگ سیکٹر میں ہونے والی مڈ بھیڑ کے بعد افسران کی مداخلت سے دونوں اطراف کے فوجی اہلکار پیچھے ہٹ گئے اور جھڑپیں ختم ہوگئی۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے کمانڈرز نے مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کیا۔ واضح رہے کہ رواں برس جون میں گلوان میں ہونے والے جھڑپوں میں ہندوستان کے 15 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ