خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

پنجاب بھر میں صفائی فیس نافذ، رہائشی اور کمرشل علاقوں کے لیے الگ فیس

Lahore

پنجاب بھر میں صفائی فیس نافذ، رہائشی اور کمرشل علاقوں کے لیے الگ فیس

لاہور (صدائے روس)
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں صفائی فیس نافذ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ بلدیات کے مطابق یہ فیس دو سو روپے سے پانچ ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، جو رہائشی اور کمرشل نوعیت کے علاقوں کے مطابق مختلف ہوگی۔ شہری اور دیہی علاقوں کے لیے فیس کا الگ الگ ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت رہائشی علاقوں میں نسبتاً کم جبکہ کمرشل ایریاز میں زیادہ فیس وصول کی جائے گی۔

محکمہ بلدیات کے مطابق فیس کی وصولی کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، تاہم ابتدائی دو ماہ تک بلز پرنٹ کر کے فراہم کیے جائیں گے۔ شہری اپنی فیس آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ادا کر سکیں گے، جبکہ ان علاقوں میں جہاں آن لائن ادائیگی ممکن نہیں وہاں صفائی کمپنیوں کے سپروائزرز فیس وصول کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ “ستھرا پنجاب مہم” گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے اور اس دوران عوام سے کوئی فیس وصول نہیں کی گئی۔ اب اس مہم کو پائیدار بنانے کے لیے فیس کا نفاذ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پہلے سال میں 15 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ فیس وصولی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

شئیر کریں: ۔